ایک ہی خاندان کےچار افراد ڈوب گئے،ساحل سمندرپر دفعہ 144 نافذ

ایک ہی خاندان کےچار افراد ڈوب گئے،ساحل سمندرپر دفعہ 144 نافذ


کراچی( 24نیوزمبارک ولیج میں سمندر میں نہاتے ایک ہی فیملی کے 4 افراد ڈوب گئے، چار کو مبارک ولیج کے ماہی گیروں نے بچالیاجبکہ ایک بچی جاں بحق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ مبارک ولیج میں ایک ہی فیملی کے4 افرادافراد ڈوب گئے,تین کو مبارک ولیج کے ماہی گیروں نے کو بچالیا جبکہ ایک بچی جاں بحق ہوگئی، فیملی کا تعلق کورنگی ڈھائی نمبر سے ہے۔

مبارک ولیج   کے کونسلرسرفراز ہارون کا کہناتھا کہ چار افراد میں سے تین کو بچا لیا گیا جبکہ ایک بچی جاں بحق ہوگئی،بچی کی لاش کی تلاش جاری ہے,ساحل سمندر پر دفعہ 144 کو نافذ ہے،مقامی غوطہ خور لاش کو تلاش کررہے ہیں۔