کرس گیل نے خود کو مختلف رنگوں سے مزین کیوں کیا؟دلچسپ خبر

 کرس گیل نے خود کو مختلف رنگوں سے مزین کیوں کیا؟دلچسپ خبر


مانچسٹر ( 24نیوز ) ویسٹ انڈیز کے بلے باز کرس گیل بھی پاک بھارت مقابلہ دیکھنے کو بے تاب ہیں، کرس گیل نے خود کو پاکستان اور بھارتی رنگوں میں مزین کرلیا اور دونوں ممالک کی سپورٹ میں سامنے آگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے بلے باز کرس گیل سےجب پوچھا گیا کہ کیا یہ آپ کا خصوصی ڈریس ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ جی ہاں یہ میرا اتوار کو ہونے والے میچ کا خصوصی لباس ہے،انہوں نے کہا کہ ان کے اس لباس میں امن و محبت کا پیغام ہے۔

اپنے لباس کو واضح کرتے ہوئے کرس گیل کا کہنا تھا کہ اس لباس کے ایک جانب بھارتی پرچم کے رنگ جبکہ دوسری جانب پاکستانی پرچم کے رنگ ہیں، اور یہ دونوں ٹیمیں بہت مضبوط بھی ہیں،جب ان سے سوال کیا گیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آج کا میچ کو جیتے گا؟ جس پر انہوں نے تفریحاً کہا کہ ’ ویسٹ انڈیز ‘۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اب سے کچھ دیر میں انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں مد مقابل ہوں گی۔