وزیراعظم عمران خان کے سرفراز احمد کو جیت کےلیے مفید مشورے

وزیراعظم عمران خان کے سرفراز احمد کو جیت کےلیے مفید مشورے


اسلام آباد(24نیوز) وزیراعظم عمران خان کا پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ’گڈ لک‘  پیغام، سرفراز کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جیت کیلئے تجربہ کار بلے بازوں اور بولروں کے ساتھ میدان میں اترے۔

وزیراعظم عمران خان نے پاک بھارت کرکٹ میچ پر ٹویٹ کرتے ہوئے سرفراز احمد کو مفید مشورے دے دیئے۔  انہوں نے کہا کہ کرکٹ کریئر شروع کیا تو لگتا تھاجیت 70فیصد ٹیلنٹ ،30فیصد دماغ سے ہے، وزیراعظم

جب میں نے کرکٹ کھیلنا ختم کیا تو تناسب50،50فیصد ہو گیا ، لیکن اب میں گواسکر کی بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ میچ جیتنے کیلئے 60 فیصد دماغ اور 40 فیصد ٹیلنٹ درکار ہے۔

عمران خان نے کہا کہ کپتان سرفراز احمد کو لازمی ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنی چاہیے اور جیت کی حکمت کو مد نظر رکھتے ہوئے تجربہ کار بلے بازوں اور بولروں کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیے  اور ریلو کٹوں پر انحصار نہیں کرنا چاہیے کیوں کہ ریلو کٹے دباؤ میں اکثر کم ہی پرفارم کرتے ہیں اور آج اسی سوچ کے ساتھ اترنا چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کھلاڑیوں کو شکست کے تمام خوف کو ذہنوں سے نکال کر دماغ کو صرف مثبت رکھنے کی ضرورت ہے، شکست کا خوف منفی اثر چھوڑتا ہے جس سے مخالف ٹیم کے خلاف حکمت عملی خراب اور غلطیاں شروع ہوجاتی ہیں۔

1992 ورلڈکپ کے کامیاب کپتان نے کہا کہ البتہ بھارتی ٹیم فیورٹ ہے لیکن شکست کے خوف کو پس پشت ڈالیں، صرف اچھا کرنے کی کوشش کریں اور میچ کی آخری گیند تک لڑیں جس کے بعد میچ کو جو بھی نتیجہ ہو اسے قبول کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ قوم کی دعائیں ٹیم کے ساتھ ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔