بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کی ملاقات کی اندرونی کہانی

بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کی ملاقات کی اندرونی کہانی


لاہور(24نیوز) جاتی امرا میں مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کی اہم ملاقات ختم ہوگئی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  زرداری  مریم نواز کی دعوت پر ان کی رہائش گاہ جاتی امرا پہنچے۔  مریم نواز نے گزشتہ روز بلاول بھٹو کو لنچ پر ملاقات کی دعوت دی  تھی۔  ملاقات میں ن لیگ کی طرف سے پرویز رشید،  رانا ثنااللہ، سردار ایاز صادق، سابق گورنر سندھ محمد زبیر اور مریم اورنگزیب موجود تھے۔ پیپلزپارٹی کے وفد میں قمر زمان کائرہ،  چودھری منظور،  مصطفیٰ نواز کھوکھر اور حسن مرتضیٰ شامل تھے۔

  ملاقات میں حکومت مخالف تحریک اورنیب گرفتاریوں پر گفتگو کی گئی۔  ملاقات میں حکومت مخالف تحریک کے آغاز اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔