مجھ پر کوئی جوتا اچھالنا چاہتا ہے تو اچھال دے، عمران خان کا اعلان

مجھ پر کوئی جوتا اچھالنا چاہتا ہے تو اچھال دے، عمران خان کا اعلان


اسلام آباد (24 نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے خود پیش کش کی تھی بلکہ اعلان کیا تھا کہ کوئی ان پرجوتا اچھالنا چاہتا ہے تواچھال دے وہ کیچ کر لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان پر رواں ہفتہ جوتا اچھالا گیا جس کو بہت تنقید کا نشانہ بنا گیا۔ بلاشبہ یہ ایک نازیبا حرکت تھی جو بھرے جلسہ کے دوران کی گئی۔ عمران خان جوتا اچھالے جانے کے بعد اپنا خطاب بھی درمیان میں چھوڑ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے:وفاقی حکومت نے سرکاری اداروں کی لوٹ سیل لگا دی 

لیکن ذرائع یہ کہتے کہ اس اعلان کے بعد ان کے گرد کچھ لوگ ہوتے ہیں جو وکٹ کیپر اور سلپ فیلڈرز سے مشابہ لگتے ہیں۔

پچھلے کچھ دنوں میں سیاستدانوں پر جوتا پھینکنے کے واقعات یکے بعد دیگرے سامنے آئے۔ سابق وزیر اعظم نوازشریف اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بھی اس کی زد میں آئے۔

عمران خان نے تو یہ اعلان کر دیا کہ کوئی جوتا پھینکنا چاہتا ہے تو پھینک دے وہ کیچ کر لیں گے۔

ضرور پڑھئے: سینیٹ اپوزیشن لیڈر کیلئے متحدہ پاکستان نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا 

ذرائع کا کہنا ہے کہ خان صاحب سے ایک سوال ہے، آپ نے خود کیچ پکڑنے کا اعلان کیا تھا تو پھر یہ وکٹ کیپر اور سلپ فیلڈرز کس لیے؟