لڑکیوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والا گروہ پکڑاگیا

لڑکیوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والا گروہ پکڑاگیا


 24نیوز: لڑکیوں کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والاچاررکنی گروہ پکڑاگیا۔ ملزم کالج کی لڑکیوں کوپکنک کا جھانسہ دے کرلے جاتے اورزیادتی کا نشانہ بناتے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کالج کی لڑکیوں کو محبت کے جال میں پھنساکر مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔ گروہ کو شہری کی شکایت پر گرفتار کیا گیا۔

 گرفتار افراد میں چاروں افراد کم عمر ہیں جن کی سوشل میڈیا پر جدید ہتھیاروں کے ساتھ تصاویر بھی موجود ہیں۔ زیادتی کرنے والے گروہ میں سیاسی جماعت کے رہنما کا نواسہ ، اور ڈاکٹر بھی شامل ہے۔

پولیس نے ملزمان کے جرائم کی متعدد وڈیوز بھی حاصل کرلی ہیں۔  جبکہ سمن آباد تھانے میں مقدمہ درج کرکے کارروائی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

 دوسری جانب گوجرانوالہ میں لڑکیوں کو دوستی کا جھانسہ دیکر مبینہ طور پر انکی فحش ویڈیو بنانے والے دو ملزم گرفتار کرلئے گئے۔ ملزموں کے قبضے سے پانچ مختلف لڑکیوں کی ویڈیوز برآمد کرلی گئیں۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزموں نے سی ڈی شاپ بھی بنا رکھی تھی۔ فحش ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

متاثرہ لڑکیوں کی شکایت پر پولیس نے ایکشن لیا۔ ملزموں کے قبضے سے 5 مختلف لڑکیوں کی ویڈیوز بھی برآمد کرلیں۔