قلعہ سیف اللہ: اسٹیشن کے مقام پر مکان میں دھماکہ، 4 افراد جاں بحق، 6 زخمی


کوئٹہ (24 نیوز) بلوچستان میں ایک اور دھماکہ ہو گیا۔ دھماکہ صوبہ کے ضلع قلع سیف اللہ کے علاقہ میں ہوا۔

24 نیوز کے مطابق قلعہ سیف اللہ میں اسٹیشن کے مقام پر مکان میں دھماکہ ہوا۔ جس میں 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھئے:رائیونڈ ، پولیس چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ، 5 پولیس اہلکاروں سمیت9 افراد شہید

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں دھماکہ کی اطلاعات ملی ہیں۔ دھماکہ ایک مکان میں ہوا جس کے نتیجہ میں 4 افراد جاں اور 6 زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکہ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف نے تصدیق کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق دھماکہ سے مکان تباہ ہو گیا اور 4 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوئے ہیں۔ تباہ ہونے والے مکان کا ملبہ بھی اٹھوایا جا رہا ہے۔

پڑھنا نہ بھولئے:رائیونڈ خود کش حملے کے5 شہداءکی نماز جنازہ ادا کردی گئی 

واضح رہے کہ دھماکہ کی نوعیت نہیں معلوم ہو سکی۔ اس حوالے سے ابھی تفصیلات بھی جاری نہیں کی گئیں۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔