مریم اورنگزیب نے جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاءپر سوال اٹھا دیا


اسلام آباد( 24نیوز )وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جب جے آئی ٹی رپورٹ جھوٹ پر مبنی ہو اور ثبوتوں کا کوئی سراغ نہ مل رہا ہو تو یہ المیہ ہے۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ بے ترتیب ثبوتوں اور اقامے کی بنیاد پر منتخب وزیراعظم کو نااہل کیا گیا، یہ بہت بڑا المیہ ہے اور سوچنے کا وقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ لندن کی بینکرپٹ کمپنی سے رپورٹس اور شہادتیں ایک منتخب وزیراعظم کے خلاف اکٹھی کی گئیں اور گزشتہ روز جج نے کہا کہ ایسے شہادت اور بیان قلمبند نہیں ہوتا تو واجد ضیاءکی طبیعت خراب ہوگئی۔

یہ بھی پڑھئے:سابق وزیر اعظم نوازشریف بیٹی کے ساتھ احتساب عدالت پہنچ گئے
مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کہہ رہے ہیں کہ ووٹ کو عزت دیں اور اب پوری قوم صرف ایک ہی بات کر رہی ہے ووٹ کو عزت دو۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں