ماہرہ خان نے ایشوریا رائے اور عالیہ بھٹ کو پیچھے چھوڑ دیا

ماہرہ خان نے ایشوریا رائے اور عالیہ بھٹ کو پیچھے چھوڑ دیا


ویب ڈیسک: پاکستانی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان کا ستارہ اس وقت اپنے عروج پر ہے۔ ان کے فیشن اور اسٹائل نے ان کو سٹائل آئیکون بنا دیا ہے۔ اور تو اور اب بالی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارائیں بھی ان کو فالو کرنے لگی ہیں۔

ایشیئن فلم فسٹیول ایوارڈ شو میں ماہرہ نے اپنے نام کے جھنڈے گاڑ دیئے اور ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ انھوں نے تقریب کے دوران بنائی گئی کچھ تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ شیئر کرنے کی دیر تھی کہ تصاویر وائرل ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھئے: عالیہ بھٹ کی برقع والی تصویر ، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

لیکن ان کے لباس کے چرچے بھی کم نہ تھے۔ انھوں نے سرخ اور سیاہ دھاری دار جمپ سوٹ زیب تن کیا جس کا چرچا ہر زبان پر ملا۔ یہی نہیں بلکہ ان کے لباس کا موازنہ بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ ایشوریا رائے ساتھ بھی دیکھنے میں آیا۔

ایشوریا نے کچھ ایسا ہی لباس گزشتہ دنوں بھارتی میگزین کے شوٹ کے دوران پہنا تھا۔ یہ لباس بھارتی ڈیزائنر کا تیارہ کردہ ہیں۔ لیکن یہ بھی یاد رکھئے کہ پہننے کا انداز دونوں کا اپنا اور منفرد ہے۔ جس وجہ سوشل میڈیا پر ہر ایک کا دھیان ان کے لباسوں پر گیا اور چرچے ہونے لگے۔

یہاں دلچسپ چیز یہ ہے کہ ایشوریا نے تو باقاعدہ میگزین کے شوٹ کے لیے لباس پہنا اور انداز بھی خوب بنائے لیکن ماہرہ خان نے محض سادہ انداز میں کھڑے ہو کر تصویر بنائی اور پھر بھی ایشوریا پر بازی لے گئیں۔ اس بات میں شک بھی نہیں ہے کیونکہ تصویر کے اندر ماہرہ حد سے زیادہ خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔ ایشوریا نے لباس کے جیسا ہی کوٹ پہنا جبکہ ماہرہ نے سیاہ رنگ کا کوٹ پہنا۔ جس کو مداحوں نے خوب پذیرائی دی اور پسند بھی کیا۔

پڑھنا نہ بھولئے: شاہ رُخ خان کی بیٹی سہانا خان کو پہلا پروجیکٹ مل گیا

ماہرہ خان نے میک اپ کے لیے بلش آن کے ساتھ لپ سٹک کا انتخاب کیا اور بریسلٹ بھی ان کے ہاتھ میں نظر آیا۔ ایشوریا نے بالوں کو کرل کرتے ہوئے نیوڈ میک اپ کیا جبکہ ہاتھوں میں انگوٹھیاں بھی پہن رکھی تھیں۔

یہ پہلا واقعہ نہیں ہے جب ماہرہ خان بازی لے گئی ہوں، بلکہ اس سے پہلے پچھلے برس ریلیز ہونے والی فلم جو ان کی بالی وُڈ ڈیبیو تھی، میں کی پروموشن کے دوران ماہرہ نے جو لباس پہنا اس کے بھی چرچے زبان زد عام ہو گئے تھے اور لباس کی اہمیت کا اس وقت لگایا گیا جب عالیہ بھٹ نے بالکل ویسا ہی لباس پہنا۔ مداحوں نے سفید رنگ کے اس آف شولڈر لباس کو ماہرہ پر زیادہ پسند کیا۔

بلاشبہ ماہرہ خان پاکستان کی ایک پہچان ہیں اور ان کے چرچے ہمیشہ سے زبان زد عام رہے ہیں۔ ان کے مداحوں کی تعداد ہر طلوع ہوتے سورج کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے۔ لوگ ان کے لباس، فیشن اور سٹائل کے دیوانے ہیں۔ کیا آپ بھی ان کے دیوانے تو نہیں ہو گئے۔