سام سنگ ایس نائن اور ایس نائن پلس کی پاکستان آمد، گرینڈ میڈیا لانچنگ


لاہور(24نیوز) نشاط ہوٹل میں معروف کورین کمپنی سام سنگ کے ایس نائن اورایس نائن پلس کی گرینڈ میڈیا لانچنگ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سام سنگ کی ایس سیریز نے ایک قدم اور بڑھایا دیا۔ سمارٹ فون کی ایک نئی اور جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرا دیا گیا۔نیا سام سنگ گلیکسی ایس نائن اور ایس نائن پلس اب سمارٹنس میں ہی نہیں  اپنے فیچرز میں بھی مزید سمارٹ بنا دیا گیا ہے۔ نشاط ہوٹل میں منعقد ہو نے والی اس تقریب میں سام سنگ پاکستان کے صدر وائی جے کم نے شرکت کی۔

 واضح رہے کہ یہ سمارٹ فون اپنی آواز ہی نہیں اپنے کیمرہ فریمز اور سلو مو ویڈیو فیچر کے حوالے سے بھی قابل ذکر ہے۔ تقریب میں مختلف ویڈیوز کے ذریعے موبائل کی ٹیکنالوجی کی عکاسی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:اگر آپ موبائل فون کمپنیوں کے ان کوڈز سے ناواقف ہیں تو پھر کچھ بھی نہیں جانتے 

 تقریب کے منتظمین کا کہنا تھا کہ اس موبائل کے مارکیٹ میں آنے سے قبل ہی اس کے ان دلچسپ فیچرز کے باعث بڑے بڑے تجارتی اداروں نے اس کی بکنگ کرا رکھی ہے۔