ٹرمپ خاندان کا ستارہ گردش میں آگیا


واشنگٹن(24نیوز) ٹرمپ آرگنائزیشن کی جانب سے جاری کیے گئے ایک مشترکہ بیان میں ونیسا اور ٹرمپ جونیئر نے کہا، '12سالہ شادی کے بعد ہم نے اپنے اپنے انداز میں جینے کا فیصلہ کیا ہے، ہم ہمیشہ ایک دوسرے کا اور ایک دوسرے کے خاندانوں کا احترام کریں گے اور ہمارے بچے ہمیشہ ہماری اولین ترجیح رہیں گے'۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بہو ونیسا ٹرمپ نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرلیاخدوسری جانب ٹرمپ جونیئر بھی علیحدگی پر رضامند ہیں، جن کا کہنا ہے کہ یہ مشترکہ فیصلہ ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کی بہو ونیسا ٹرمپ نے اپنے شوہر ٹرمپ جونیئر سے علیحدگی کی درخواست مین ہٹن کی ایک عدالت میں جمع کرائی،درخواست کے مطابق ان کے شوہر 40 سالہ ٹرمپ جونیئر بھی اس علیحدگی پر متفق ہیں اور یہ ان دونوں کا مشترکہ فیصلہ ہے۔

حیہ بھی پڑھئے:سین حقانی کی عیاشی کے دن ختم،ایف آئی اے نے بڑا قدم اٹھا لیا
ٹرمپ جونیئر اور ونیسا کی شادی 2005 میں ہوئی تھی اور ان کے 5 بچے ہیں،صدر ٹرمپ کی بہو نے عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں نہ بچوں کی کسٹڈی اور نہ ہی مالی معاملات کے موضوعات کو اٹھایا ہے، اس حوالے سے وکلاءکا کہنا ہے کہ ونیسا اور ٹرمپ جونیئر کے درمیان شاید کوئی خفیہ معاہدہ ہوا ہے۔ 


واضح رہے کہ صدر ٹرمپ بھی 2 بار علیحدگی لے چکے ہیں اور اس وقت میلانیا ٹرمپ ان کی تیسری بیوی ہیں، ٹرمپ جونیئر، ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی اہلیہ ایوانا کے بیٹے ہیں۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں