زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کا حکومتی جھوٹ پکڑا گیا

زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کا حکومتی جھوٹ پکڑا گیا


اسلام آباد(24نیوز)ن لیگ کے ناقص مالیاتی پالیسی، قرضے لیکر زر مبادلہ کے ذخائر میں ظاہر کیا جانے والا اضافہ، قرضوں کی واپسی سے کم ہونے لگا۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ حکومت کی قرض لینے کی لت قوم کو لے ڈوبے گی۔ ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں ظاہر کیا جانے والا اضافہ بھی قرضوں کے سبب تھا۔ قرضوں کی واپسی سے زر مبادلہ کے بڑھے ہوئے ذخائر خشک ہونے لگے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران مرکز ی بنک کے پاس زر مبادلہ کے ذخائر میں11 کروڑ ڈالر کی کمی رکارڈ کی گئی۔ ذخائر کا مجموعی حجم 12 ارب 12 کروڑ 57 لاکھ ڈالر رہ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی قرضوں کی واپسی نا ممکن، زرمبادلہ کے ذخائر نچلی ترین سطح پر پہنچ گئے 

 اسٹیٹ بینک کی تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران غیر حاصل کئے گئے قرضوں کی واپسی کا عمل شروع ہوا۔ سود اور دوسری سرکاری ادائیگیوں سے ذخائر میں 10 کروڑ 75 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ جس سے زر مبادلہ کے ذخائر کا حجم 12 ارب 12 کروڑ 57 لاکھ ڈالر رہ گیا۔ اس دوران کمرشل بینکوں کے پاس ڈالر کا حجم 1 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 6 ارب 11 کروڑ 47 لاکھ ڈالر ہو گیا۔

واضح رہے کہ ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے ذخائر میں 8 کروڑ 88 لاکھ ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی۔ جس سے ذخائر کی مالیت 18 ارب 24 کروڑ 4 لاکھ ڈالر رہ گئی۔ رواں مالی سال کے دوران 3 ارب ڈالر کے نئے قرضوں کے باوجود زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 5 ارب 17 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔