قومی اسمبلی،نوید قمر کے سوالات،چوہدری نثار کی وضاحتیں


اسلام آباد(24نیوز) قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے نوید قمر نے سوال اٹھایا، نوازشریف کا نام ای سی ایل پر کیوں نہیں ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے سفارش کے باوجود نوازشریف کا نام ای سی ایل پر کیوں نہیں۔ معاملہ قومی اسمبلی تک پہنچ گیا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید نوید قمر نے سوال کیا کہ ای سی ایل میں نام ڈالنے کا طریقہ کار کیا ہے۔نواز شریف کا نام ای سی ایل میں کیوں نہیں ڈالا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:مریم اورنگزیب نے جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاءپر سوال اٹھا دیا
 دوسری جانب سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کا کہناتھا کہ ای سی ایل میں نام ڈالنے کا اختیار وزارت داخلہ کی کمیٹی کے پاس ہے۔ کمیٹی نیب کی سفارشات پر عمل کرتی ہے۔ اگر اس کیس میں نیب کی سفارشات کو نظر انداز کیا گیا ہے تو پھر فیصلہ کہیں اور ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حسین حقانی کی عیاشی کے دن ختم،ایف آئی اے نے بڑا قدم اٹھا لیا 

 واضح رہے کہ نیب کی جانب سے پاناما ریفرنس میں نوازشریف سمیت دیگر نام ای سی ایل پر ڈالنے کےلیے 14 فروری کو وزارت داخلہ کو سفارشات بھجوا دی گئیں۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے تاخیری حربوں کے باعث اب تک شریف خاندان کے نام ای سی ایل پر نہیں ڈالے گئے ہیں۔