تحریک انصاف کا کلثوم نواز، اسحاق ڈار کے استعفیٰ کا مطالبہ

تحریک انصاف کا کلثوم نواز، اسحاق ڈار کے استعفیٰ کا مطالبہ


اسلام آباد(24نیوز) کلثوم نواز اور اسحاق ڈار کے حلف نہ لینے کا معاملہ، تحریک انصاف نے کلثوم نواز اور اسحاق ڈار کے حلف نہ لینے پر استعفی کا مطالبہ کر دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ دیا۔ خط مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے تحریر کیا گیا۔ خط میں لکھا گیا کہ کلثوم نواز اور اسحاق ڈار نے منتخب ہونے کے بعد تا حال حلف نہیں لیا۔ حلف سے متعلق قانون میں فوری تبدیلی کی ضرورت ہے۔ اسحاق ڈار کو عدالت سے اشتہاری ہونے کے باوجود منتخب کرایا گیا۔ ایسے اقدامات سے عوام کا جمہوریت پراعتماد مجروح ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت، قطری شہزادے کے اصل خط عدالت میں پیش

خط میں لکھا گیا کہ جب پتیہ تھا کہ کلثوم نواز بیمار ہیں پھر بھی این اے 120 سے ضمنی انتخاب لڑوایا گیا۔ این اے 120کے لاکھوں ووٹرز کا استحقاق مجروح ہوا ہے۔ لوگوں کے مینڈیٹ سے کھلواڑ کرتے ہوئے اسحق ڈار کو منتخب کروایا گیا، اسپیکر حلف نہ لینے سے متعلق معاملہ کا فوری نوٹس لیں۔ کلثوم نواز اور اسحاق ڈار حلف لیں یا ان سے استعفی لیا جائے۔

تحریک انصاف کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ کلثوم نواز کی صحت کے لیے دعا گو ہیں۔