ائیر مارشل مجاہد انور خان کو پاک فضائیہ کا نیا سر براہ نامزد کر دیا گیا


اسلام آباد(24نیوز) وفاقی حکومت نے ائیر مارشل مجاہد انور خان کو پاک فضائیہ کا نیا سر براہ نامزد کردیا،ایئر مارشل مجاہد انور خان ،ائیر چیف مارشل سہیل امان کے ریٹائرمنٹ کے بعد ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق 18 مارچ کو پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کے ریٹائرمنٹ کےبعد ائیر مارشل مجاہد انور خان کو پاک فضائیہ کے نئے سر براہ ہوں گے۔ 23 دسمبر 1962کوجنم لینے والے ائیر مارشل مجاہد انور خان نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں دسمبر 1983 میں کمیشن حاصل کیا اور پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان سے اعزازی شمشیر، بیسٹ پائلٹ ٹرافی اور چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی گولڈ میڈل کے حقدار قرار پائے۔

یہ بھی پڑھیں:پولیس حکام،اہلکاروں سے متعلق تحقیقات آئی جی اسلام آباد خود کریں گے 

 علاوہ ازیں اپنے شاندار کیرئیر کے دوران انہوں نے ایک فائٹرسکواڈرن،ایک ٹیکٹیکل اٹیک ونگ ایف سولہ،2ائیر بیسسز اور ریجنل ائیر کمانڈ کی۔وہ کمبیٹ کمانڈر سکول ، کمانڈ اینڈ سٹاف کالج اردن ، ائیر وار کالج ا ور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ ماجدانور خان چیف آف دی ائیر سٹاف کے پرسنل سٹاف آفیسر، اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (آپریشنز) ، ڈپٹی چیف آف دی ائیر سٹاف (آپریشنز ) اور ڈائریکٹر جنرل سی فور آئی کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں ترک سفیر کی نیول چیف ظفر محمود عباسی سے ملاقات 

 واضح رہے کہ مجاہد انور خان ان دنوں ائیر ہیڈکوارٹرزاسلام آباد میں بطورڈپٹی چیف آف دی ائیر سٹاف (سپورٹ ) اور ڈائریکٹر جنرل ائیر فورس سٹریٹیجک کمانڈ خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔اُنھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز (ملٹری)، ستارۂ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ ء امتیاز (ملٹری)سے نوازا جا چکا ہے۔