سب کو رانی مکھر جی کی ”ہچکی“کا شدت سے انتظار

سب کو رانی مکھر جی کی ”ہچکی“کا شدت سے انتظار


ممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ ادکارہ رانی مکھر جی کی ”ہچکی “کا سب کو شدت سے انتظار ہے جو بہت جلد نمودار ہوگی،اداکارہ نے اس کی پہلی جھلک دسمبر میں ہی دکھادی تھی جسے لاکھوں لوگوں نے پسند کیا۔
رانی مکھرجی ”ہچکی‘ کی تشہیر بھی منفرد انداز سے جاری رکھی ہوئی ہے،اس کو انسانی کمزوری کی علامت کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے اکثر لوگوں کو زندگی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے بھی اپنی ”ہچکی“کے بارے میں بتا کر سب کو دنگ کردیا ہے اور انسٹاگرام پر مداحوں کو آگاہ کیا کہ شاہ رخ کی 'ہچکی' یوٹیوب پر دیکھی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ماہرہ خان نے ایشوریا رائے اور عالیہ بھٹ کو پیچھے چھوڑ دیا
شاہ رخ خان کی طرح خوبرو اداکارہ کترینہ کیف نے بھی سب سے بڑی 'ہچکی کے بارے میں بتایا،انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے پہلی تیلگو فلم کی تو انہیں ڈانس نہیں آتا تھا جس پر کوریوگرافر راجو سندھرام کافی مایوس نظر آئے لیکن انہیں کہا کچھ نہیں۔انہوں نے بتایا کہ جب میں فلم ’وانٹڈ‘ کے سیٹ پر موجود تھی تو میں نے سنا کہ وہ سلمان خان سے کہہ رہے ہیں کہ یہ لڑکی ’زیرو‘ ہے، اسے ڈانس نہیں آتا۔


اس کے بعد میں نے ٹھان لیا کہ اب ڈانس سیکھوں گی ، باقاعدہ ڈانس کلاسز لینا شروع کی اور صبح 7 بجے سے سہ پہر 1 بجے تک صرف ڈانس سیکھتی رہی اورآج ’ ’کالا چشمہ‘، ’ شیلا کی جوانی ‘ اور ’کملی‘ جیسے گانوں میں ثابت کر چکی ہوں کہ وہ بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ بہترین رقاصہ بھی ہیں۔
فلم” ’ہچکی‘ ‘ 23 مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، جس کی ہدایات سدھارت پی ملہوترا نے دی ہیں جب کہ مرکزی کردار میں اداکارہ رانی مکھرجی جلوہ گر ہوں گی۔