پنجاب، سندھ کے کاشتکاروں کےلیے خوشخبری


 اسلام آباد(24 نیوز) ارسا نے پنجاب اور سندھ کے کاشتکاروں کو خوشخبری سنا دی۔ دونوں صوبوں کو پانی فراہمی میں اضافہ کر دیا۔ دریاؤں میں پانی کی آمد میں اضافے کے باعث ارسا نے صوبوں کا پانی کا حصہ بڑھا دیا۔

دریاؤں میں پانی کی آمد 53 ہزار کیوسک سے بڑھ کر 70 ہزار 200 کیوسک ہوگئی ہے۔ ارسا کے مطابق پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد صوبوں کو پانی کی فراہمی میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافی پانی ملنے کے باوجود دونوں صوبوں کو 54 فیصد کمی کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹماٹرسستا ہو گیا,کاشتکاروں کو کروڑوں کا نقصان
 
پنجاب کو پانی کی فراہمی20 ہزار 300 کیوسک سے بڑھا کر 26 ہزار 700 کیوسک کردی گئی ہے۔ سندھ کو پانی کی فراہمی 13 ہزار کیوسک سے بڑھا کر 17 ہزار کیوسک کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹھٹھہ اور سجاول میں مچھلی کی فارمنگ کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا
 
کے پی کو 2 ہزار 400 کیوسک اور بلوچستان کو 3 ہزار کیوسک پانی فراہم کیا جارہا ہے۔ ارسا حکام کے مطابق خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کو ان کے حصے کا پورا پانی فراہم کیا جارہا ہے۔

پنجاب اور سندھ کو اضافی پانی ملنے سے فصلوں کی پیداوار میں اضافے کا امکان ہے۔