پاکستان سپر لیگ کیخلاف ایف بی آر نے شکنجہ کس لیا


 24نیوز: ایف بی آر نے پاکستان سپرلیگ کے ٹیکس معاملات کی چھان بین کا عمل شروع کردیا۔ ایف بی آر نے پی سی بی سے کھلاڑیوں کی نیلامی کی مکمل تفصیلات طلب کرلیں۔

 ایف بی آر ذرائع کےمطابق ریجنل ٹیکس آفس ٹو نے پاکستان سپرلیگ کے ٹیکس معاملات کی تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ ایف بی آر نے پاکستان کرکٹ بورڈ سےکھلاڑیوں کی نیلامی کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان سپرلیگ کی تمام ٹیموں کے مالکان کے ٹیکس معاملات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ ایف بی آر نے کھلاڑیوں کو ٹیم مالکان کی طرف سے کی گئی ادائیگیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس کٹوتی کا جائزہ لینےکیلئے ریکارڈ مانگ لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایف بی آر نے سٹیج اداکارہ ندا چودھری کی فنکاری پکڑ لی
 
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر لاہور قلندر، ملتان سلطان، پشاورزلمی، کراچی کنگ، کوئٹہ گلیڈی ایٹر، اسلام آبادیونائٹیڈ  کے مالکان کے ود ہولڈنگ ٹیکس کا بھی جائزہ لے گا۔

ایف بی آر نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے ود ہولڈنگ ٹیکس معاملات کا جائزہ لینے کیلئے نیلامی کی دستاویزات طلب کرلی ہیں۔