بھارت، پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے سے باز نہ آیا


نئی دہلی (24 نیوز) آداب میزبانی تو بھولے ہی تھے، بھارت اب بدتہذیبی کے نئے طریقے استعمال کرنے لگا۔ پاکستانی سفارتکار بھارت کے ڈپلومیٹک علاقہ میں بھی محفوظ نہیں۔ نامعلوم افراد گاڑی روک کر پاکستانی سفارت کار اور اہل خانہ کو ہر اساں کر کے ویڈیو بناتے رہے۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ مزید شدت اختیار کر گیا۔ ایک ہی روز ہراساں کرنے کے کئی واقعات پیش آئے۔ تازہ واقعہ ڈپلومیٹک علاقہ میں پیش آیا۔ جہاں پاکستانی سفارت کار کو بچوں اور اہل خانہ سمیت ہراساں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے:بھارت کو پاکستان کے ساتھ دشمنی مہنگی پڑ گئی 

دو گاڑیوں اور دو موٹرسائیکلوں پر سوار بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے اہلکار پاکستانی سفارتکار، بچوں اور اہل خانہ کی تصاویر اور فوٹیج بناتے رہے۔ پاکستانی سفارتکار نے خود ہی سارے واقعہ کو اپنے موبائل کیمرے سے عکس بند کیا۔

کچھ دیر بعد جب سفارتکار اپنے بیوی بچوں سمیت روانہ ہوئے تو اگلے چوک پر انھیں روک کر دوبارہ ہراساں کیا گیا۔

بھارتی ایجنسیوں کی اس بدتہذیبی کو خود بھارتی شہری بھی پسند نہیں کرتے۔ مرکزی شاہراہوں پر ان واقعات میں ملوث اہلکاروں کو کوستے نظر آتے ہیں۔

مزید اس ویڈیو میں: