لودھراں میں عائشہ گلا لئی پر انڈوں کی بارش


  لودھراں (24نیوز) عائشہ گلا لئی کو لودھراں میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف پریس کانفرنس مہنگی پڑ گئی۔ پی ٹی آئی ورکروں نے ان پر انڈے اور ٹماٹر پھینک دیئے۔

تفصیلات کے مطابق جوتوں اورسیاہی کی سیاست کو انقلاب فرانس سے ملانے والی عائشہ گلا لئی کے گمان میں نہ تھا کہ ان پر بھی انڈے اور ٹماٹر چل جائیں گے۔

یہ بھی پڑھئے: سیاستدانوں پر جوتے کیوں اچھالے جارہے ہیں؟اصل وجہ سامنے آگئی

لودھراں میں پریس کانفرنس کے بعد عائشہ گلا لئی جونہی باہر نکلیں پی ٹی آئی ورکرز نے ان پر انڈے اور ٹماٹر پھینکنے کی کوشش کی۔ اس دوران عائشہ گلالئی ساتھیوں کے ساتھ آگے بڑھ گئیں۔

اس سے قبل عائشہ گلالئی نے پریس کانفرنس کے دوران عمران خان اورترین فیملی کو خوب تنقیدکا نشانہ بنایا۔ عائشہ گلا لئی نے کہاکہ پی ٹی آئی لیڈروں کا یو ٹرن اور قول و فعل میں تضاد قوم کے سامنے آ گیا ہے۔

 شہبازشریف نے بھی ٹرین حادثے والی جگہ پر انڈر پاس کا جھوٹا وعدہ کیا تھا۔