مریم نواز کو والد سے جیل میں ملاقات سے روک دیا گیا

مریم نواز کو والد سے جیل میں ملاقات سے روک دیا گیا


لاہور(24نیوز) کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف سےملاقات کے لئےمریم نواز آئیں تو  جیل انتظامیہ نےان کو ملنے کی اجازت نہ دی۔

ضرور پڑھیں:جگن@22,9نومبر 2019

تفصیلات کے مطابق لاہور کوٹ لکھپٹ جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف سے گزشتہ روز ان کی صاحبزادی ملنے کے لئے آئی تو جیل انتظامیہ نے ملنے سے روک دیا،جیل انتظامیہ کی جانب سےایسا رویہ اختیار کرنے پر مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایاکہ" والد کی صحت کے پیش نظران سے ملنا چاہتی تھی، انتظامیہ نے اجازت نہیں دی، مریم نواز نے کہا حکومت نےمتعلقہ حکام کواحکامات جاری کیے۔

ذرائع کاکہناتھاکہ العزیزریفریس میں سات سال قید کی سزا کاٹنے والے سابق وزیراعظم نواز شریف اورمسلم لیگ قائد کی بیٹی مریم نواز نےٹویٹ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم کی طبیعت ناسازہے اور اس لئے وہ اپنے والد سے ملاقات کرنا چاہتی تھیں لیکن انہیں اجازت دینے سے انکار کردیا گیا ہے، مریم نواز کا کا کہنا ہے کہ جیسا کروگے ویسا بھروگے۔