ٹرمپ نےمساجد پر حملے کے ردعمل میں کیا گیاٹویٹ ڈیلیٹ کردیا



واشنگٹن(24نیوز)نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملہ کے واقعہ کے بعد امریکی صدر نےایک ٹویٹ کیا جس کو  ڈیلیٹ کردیا،ٹویٹ میں کسی تعزیت یا افسوس کا اظہار یا کوئی اور تبصرہ نہیں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے کے ردعمل میں کیا گیا ایک ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا،حملے کے ٹرمپ کی جانب سے کئے گئےٹویٹ  میں  کسی تعزیت یا افسوس کا اظہار یا کوئی اور تبصرہ نہیں کیا گیا، بلکہ صرف ایک لنک شیئر کیا تھا،ٹرمپ کی جانب سے شیئر کیے گئے لنک میں حملے سےمتعلق ایک ویب سائٹ سٹوری کا لنک تھا جو اس سانحے پر غم زدہ لوگوں کے جذبات کو اور مجروح کرسکتی تھی،دس گھنٹے بعد صدر ٹرمپ نے بالآخر زیادہ انسانیت پر مبنی ردعمل کا اظہار کیا۔

امریکی صدر نےدوسرے ٹویٹ میں قتل عام کی مذمت کی اور نیوزی لینڈ سے یک جہتی کا اظہار کیا، صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا نیوزی لینڈ کاحملہ سفید فام قوم پرستی کے بڑھتے ہوئے بین الاقوامی خطرے کا عکاس ہے؟ اس پر ٹرمپ کا کہنا تھا وہ ایسا نہیں سمجھتے ، ان کے خیال میں یہ چند لوگوں کا ایک گروپ ہے جسے سنجیدہ مسائل درپیش ہیں،ٹرمپ کے اس جواب پر اس بات کا تصور کرنا بھی مشکل ہے کہ اگر فائرنگ کسی مسلمان نے کی ہوتی تو ٹرمپ اتنا ہی نرم موقف اختیار کرتے؟

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER