"19مئی تک مودی سرکار سےچوکنا رہنا ہوگا"



ملتان(24نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا کہ نیوزی لینڈ میں دہشتگردی کا واقعہ قابل مذمت ہے،ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں امریکا سے رابطے میں ہیں۔

ضرور پڑھیں:جگن@22,9نومبر 2019

تفصیلات کے مطابق ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کاکہناتھاکہ نیوزی لینڈ میں دہشتگردی کا واقعہ قابل مذمت ہے، نیوزی لینڈ میں اس قسم کا واقعہ کبھی نہیں سنا اور یورپ میں بدقسمتی سے اسلام فوبیا دکھائی دے رہا ہے،کچھ پاکستانی لاپتہ ہیں لاپتہ پاکستانیوں سے متعلق پوری قوم فکر مند ہے،انہوں نے کہا کرائسٹ چرچ میں300پاکستانی رہائش پذیرہیں،پاکستانیوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں،زخمیوں میں ایک پاکستانی کا نام شامل ہے،پاکستانی ہائی کمیشن نیوزی لینڈحکام سے رابطے میں ہے۔

ان کاکہناتھاکہ9 کے قریب لوگ لاپتا ہیں جن کو کل سے تلاش کررہے ہیں لاپتا افراد کے فون بند ہیں، متاثرہ فیملی سے رجوع کریں گے اور ان کی ہر ممکن مدد کریں گے، زخمیوں کی فہرست سامنے آچکی ہے، زخمیوں میں ایک پاکستانی کا نام شامل ہے۔اس واقعے کو دہشت گردی تسلیم کیا گیا ہے،49 مسلمانوں کو شہید کیا گیا، نیوزی لینڈ حکومت نے جاں بحق افراد کی شناخت کرلی ہے۔

ان کاکہناتھاکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں امریکا سے رابطے میں ہیں،ڈاکٹرعافیہ سے متعلق پاکستان نے کوشش کی،ہمیں اپنی سرحد پر کڑی نظررکھنا ہوگی،پاکستان اور بھارت میں کشیدگی میں کمی آئی لیکن ہمیں19مئی تک مودی سرکار سےچوکنا رہنا ہوگا،ہمیں جنگ نہیں امن کی طرف جانا ہے،بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا بھارت میں سنجیدہ لوگوں پر اثر ہواہے،حساس معاملات میں سوشل میڈیا کے لوگ احتیاط کریں۔