پی ایس ایل4 ٹرافی کی رونمائی، سیمی اور سرفراز میں دلچسپ مکالموں کا تبادلہ

پی ایس ایل4 ٹرافی کی رونمائی، سیمی اور سرفراز میں دلچسپ مکالموں کا تبادلہ


کراچی (24 نیوز) پاکستان سپرلیگ فور کی ٹرافی کی رونمائی ہوگئی، پشاور زلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز جیت کے لئے پرامید ہیں۔ ڈیرن سیمی بولے سرفراز آج ٹرافی تم اٹھاؤ کل ہم اٹھائیں گے، سرفراز احمد نے بھی پلٹ کروارکیا اور کہا کہ ہم آج بھی اٹھائیں گے اور کل بھی۔

تقریب کے دوران ٹرافی تھامے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اور ڈیرن سیمی کے درمیان دلچسپ مکالموں کا تبادلہ بھی کیا گیالیکن اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی کی نیشنل اسٹیدیم میں رونمائی ہوئی ۔ ڈیرن سیمی نے سرفراز سے کہا کہ آج ٹرافی تم اٹھاؤ کل ہم اٹھائیں گے،سرفراز نے بھی کیا پلٹ کر وار اور کہا ٹرافی آج بھی ہم اٹھائیں گے اور کل بھی۔

میڈیا سے گفتگو میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو یہاں فائدہ ہوگا، کوشش کریں گے کہ پہلے بیٹنگ کریں تو بڑا اسکور بنائیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کے کہا ایونٹ میں ہماری ٹیم اچھا کھیلی ہے، اب ہم تیسری مرتبہ فائنل کھیلنے جارہے ہیں اور کامیابی کے لیے پرامید ہیں۔

اس موقع پر سرفراز احمد فائنل میچ کے ٹکٹس کے حوالے سے شائقین کرکٹ سے بھی درخواست کی اور کہا کہ ٹکٹ مانگنے والوں کی فرمائش بڑھ گئیں ہیں اور میرے پاس ٹکٹ نہیں لہٰذا نظر کرم کریں۔