نیوزی لینڈ حملے کے بعد برطانیہ بھرمیں پولیس ہائی الرٹ

نیوزی لینڈ حملے کے بعد برطانیہ بھرمیں پولیس ہائی الرٹ


لندن (24نیوز) نیوزی لینڈمیں مساجد پرحملے کیخلاف پوری دنیاسوگوارہے۔ لندن سمیت برطانیہ بھرمیں پولیس ہائی الرٹ ہے۔

نیویارک میں بھی مساجدکےباہرسیکورٹی میں اضافہ کردیاگیا ہے۔ سلامتی کونسل کےاجلاس اورنیویارک کی اسٹاک ایکسچینج میں ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی۔ برطانیہ کےمختلف شہروں میں دعائیہ تقریبات جاری ہیں ۔ ترکی میں مظاہرہ کیاگیا۔آکلینڈمیں مساجدکےباہرپھولوں کےڈھیرلگ گئے۔

واضح رہے کہ جمعہ کے روز نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد میں فائرنگ سے 50افراد شہیداور متعدد زخمی ہوئے تھے۔  عینی شاہدین کاکہناتھاکہ مسجد میں فائرنگ نماز جمعہ کے دوران کی گئی۔ حملے کے وقت مسجد النورمیں 500 سے زائد افراد موجود تھے،حملہ آور نے فوجی وردی اور ہیلمٹ پہن رکھا تھا، پولیس نے فائرنگ کرنے والے ایک حملہ  آور  کوگرفتار کرلیا، مسجد   پر فائرنگ کے وقت بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم بھی موجود تھی، کھلاڑیوں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی، حملہ آوروں کی تعداد 2 تھی۔ 

وقار نیازی(Waqar Niazi)

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔