ایف بی آر کا بڑی مچھلیوں کیخلاف کریک ڈاؤن، اربوں روپے ریکور کر لئے

ایف بی آر کا بڑی مچھلیوں کیخلاف کریک ڈاؤن، اربوں روپے ریکور کر لئے


اسلام آباد(24نیوز) ایف بی آر نے بڑی مچھلیوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کردیا۔ملک کے بڑے ریٹیلرز سے سات ارب روپے کی ٹیکس چوری پکڑی گئی۔ ایف بی آر نے تین ارب 70 کروڑ روپے ریکور کرلیے۔

ضرور پڑھیں:جگن@22,9نومبر 2019

بڑے بڑے ریٹیلرز ہوجائیں ہوشیار۔ ایف بی آرنےٹیکس چوربڑی مچھلیوں پرہاتھ ڈالناشروع کردیا۔ بعض سپر اسٹورز تو زیادہ تر امپورٹڈ اور لگژری اشیاء بھی فروخت کررہے ہیں۔ لیکن ان میں سے اکثر ریٹیلرز ٹیکس نیٹ میں نہیں۔یہ اسٹورز قومی خزانے میں ٹیکس بھی جمع نہیں کراتے مگر اب ایف بی آر نے ان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور،کراچی،فیصل آباداوراسلام آباد میں بڑے ریٹیلرز کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔بڑے شہروں میں اب تک 370 ٹارگٹڈ کارروائیاں کی گئی ہیں ایف بی آر نے ریٹیل سیکٹر میں سات ارب روپے کی ٹیکس چوری پکڑی گئی ہے۔جبکہ ٹیکس چور ریٹیلرز سے 3 ارب 37 کروڑ روپے کی ریکوری بھی کر لی گئی ہے۔

  ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ریٹیل سیکٹر کے ساتھ ساتھ ریئل اسٹیٹ اور شوگر سیکٹرکی بڑی مچھلیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔