9 سالہ پاکستانی بچے نے بھارت سے عالمی ریکارڈ چھین لیا

9 سالہ پاکستانی بچے نے بھارت سے عالمی ریکارڈ چھین لیا


ڈیرہ اسماعیل خان(24 نیوز) وزیرستان کے 9 سالہ رضوان نے بھارت سے عالمی ریکارڈ چھین کرپاکستان کے نام روشن کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے9سالہ مارشل آرٹ کے کھلاڑی رضوان نے30سیکنڈمیں46بارہیلی کاپٹر اسپن کرکےگینزبک ریکارڈ میں نام درج کروالیا۔رضوان اللہ نےتیس سیکنڈ میں 46بار ہیلی کاپٹراسپین کرکے نیا ریکارڈ بنایا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم مارشل اکیڈمی میں تربیت لینے والےرضوان اللہ نے بھارتی مارشل آرٹ پلیئر پرابھاکرریڈی کے تیس سیکنڈ میں تیس بارہیلی کاپٹراسپین کاریکارڈ تیس سیکنڈ میں 46بار ہیلی کاپٹراسپین کرکےپاش پاش کردیا۔

گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے مارشل آرٹ پلئیر رضوان علی کو سرٹیفکیٹ بھی جاری کردیاہے۔ ننھے ریکارڈہولڈرکے ٹرینر محمد عرفان محسودبھی 17گینزریکارڈ بناچکے ہیں۔اپنےشاگردکی کامیابی کے حوالے سےمحمدعرفان کاکہناہےرضوان اللہ شروع سے ہی غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک تھا۔