باربی کیو پوائنٹ پر کام کرنیوالے یاسین نے کراٹےچیمپئن شپ میں گولڈمیڈل جیت لیا


کولالمپور(24نیوز) ملائیشیا میں کراٹے چیمپئن شپ کےدوران روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیتنے والا لاہور کا یاسین رمضان باربی کیو پوائنٹ پر کام کرتا ہے۔ یاسین رمضان اپنی مدد آپ کے تحت ملائشیا گیا اور صلاحیتوں کالوہامنوایا۔
کرکٹ اور ہاکی سے ہٹ کر اور بھی ایسے کھیل ہیں جس میں نوجوان اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کا دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر رہے ہیں،  آئیے آپکو محنت مزدوری کرتے ایک ایسے نوجوان سے ملواتے ہیں جو اپنی مدد آپ کے تحت ملائیشیا گیا اور کراٹے چیمپئن شپ میں انڈیا کو ہرانے کے بعد گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
شاہدرہ کے علاقے میں ایک چھوٹے سے باربی کیو پوائنٹ پر کام کرتا یہ نوجوان ملک کے لیے مزید اعزازات لانے کے لیے پرعزم ہے۔
محنت مزدوری کرتے یسین رمضان جیسے بہت سے نوجوان آج بھی حکومتی توجہ کے منتظر ہیں،  جو تھوڑی سی حوصلہ افزائی سے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔