نواز شریف کے احتساب عدالت پہنچتے ہی بجلی غائب


العزیزیہ ریفرنس کیس کی سماعت آج ہوگی ، نواز شریف اپنی صاجزادی مریم نواز کے ہمراہ احتساب عدالت پہنچ گئے

احتساب عدالت کے جج میاں محمد بشیر کیس کی سماعت کریں گے۔ نواز شریف اپنی بیٹی مریم نواز کے ہمراہ کمرہ عدالت پہنچ گئے۔  گواہ اور جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا بھی پہنچ گئے۔جبکہ احتساب عدالت میں پیشی کے دوران لائٹ بند ہوگئی ، نواز شریف بولے آج اندھیرا اندھیرا کیوں ہے ، صحافی نے جواب دیا آپ کے آتے ہی بجلی چلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کا پارٹی پارلیمانی اجلاس، وزیر اعظم کے سکیورٹی اسٹاف کا صحافیوں سے بدتمیزی

یاد رہے کہ واجد ضیا نے کل اپنے تمام بیانات قلمبند کروادیئے تھے آج نواز شریف اور مریم کے وکیل جرح کریں گے۔