ماہ رمضان مبارک، دنیا بھر میں آج پہلا روزہ


کراچی (24نیوز) پاکستان میں رمضان کا چاند دیکھنے کےلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔محکمہ موسمیات اور ماہر فلکیات کے مطابق آج چاند نظر آنے کے قوی امکانات موجود تھے۔ چاند نظر آنے کے بعد چاند نظر آنے کی تصدیق کرتے ہوئے رمضان المبارک کی آمد کا اعلان کر دیا گیا۔
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات تھے۔ماہر فلکیات کے مطابق چاند کی عمر 28 گھنٹے سے زائد تھی اور پاکستان کے ہر شہر میں دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کے احتساب عدالت پہنچتے ہی بجلی غائب 
دوسری طرف سعودیہ عرب سمیت لبنان، بحرین، اردن، عراق اور دیگر خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند نظر  آگیا ہے۔وہاں پہلا روزہ کل رکھا جائے گا.

انڈونیشیا، ملایشیا، برونائی، سنگاپور،عمان، جاپان اور آسٹریلیا میں بھی چاندنظر آگیا ہے ,وہاں بھی پہلا روزہ جمعرات کو رکھا جائے گا۔پاکستان میں چاندنظر آنے کے کے بعد  دنیا کے بیشتر ممالک میں ایک ہی روز یعنی کل  جمعرات کو رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا ہے۔