پی ٹی آئی دھرنے کے پیچھے کرداروں کو بے نقاب کروں گا: نواز شریف


اسلام آباد(24نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'پگڑی اچھال' پارٹی ہے، ان کے دھرنے کے پیچھے کن کا ہاتھ تھا ، جلد انکشاف کروں گا۔

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر نواز شریف نے غیر رسمی گفتگو کی، صحافی نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی نے ممبئی حملوں سے متعلق متنازع بیان کے معاملے پر آپ کے قومی کمیشن بنانے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔ جس پر نواز شریف اپوزیشن پارٹی پر پھٹ پڑے کہا کہ ان کا نہ کوئی کردار ہے نہ ہی کوئی نظریہ ، یہ تو صرف پگڑی اچھال پارٹی ہے۔

نواز شریف نے پی ٹی آئی کے 2014 دھرنے سے متعلق کہا کہ ان دھرنوں کے پیچھے کافی کردار ہیں، وقت آنے پر سب بتاؤں گا۔

 

 

 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔