مسلم لیگ ن کا پارٹی پارلیمانی اجلاس، وزیر اعظم کے سکیورٹی سٹاف کی صحافیوں سے بدتمیزی


اسلام آباد(24نیوز) نواز شریف کے متنازع بیان پر  وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس  وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس کا مقصد نواز شریف کے ممبئی حملہ متنازع بیان پر بات چیت کرنا تھا۔ اجلاس میں نواز شریف کے بیان سے پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور وزیراعظم نے اراکین کو پارٹی گائیڈ لائن بھی دی۔فاٹا انضمام سےمتعلق آئینی ترمیم کے بل پر ارکان کو اعتماد میں لیا  گیا جب کہ ارکان کو بجٹ منظوری کیلئے ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی دھرنے کے پیچھے کرداروں کو بے نقاب کروں گا: نواز شریف

اجلاس کے دوران انتہائی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، وزیراعظم کے سیکورٹی اسٹاف نے صحافیوں سے بدتمیزی کی ، فوٹیج بنانے پر وزیر اعظم کے پرسنل اسٹاف نے صحافی کا موبائل چھیننے کی کوشش بھی کی ۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔