ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، تربیلااورگڈو پاور پلانٹس ٹرپ


اسلام آباد(24نیوز) تربیلا پاور پلانٹ پھر ٹرپ ہو گیا ،  پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بیشتر شہروں میں بڑا بریک ڈاؤن، گھنٹوں سے بجلی بند  ہے ۔

پہلے تربیلا پاور پلانٹ ٹرپ ہوا ، پھر چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹس بھی کام چھوڑ گئے ۔ گڈو مظفر گڑھ ٹرانسمیشن لائن میں بھی فنی خرابی ، بجلی کی پیداوار 11ہزار 800 میگا واٹ رہ گئی ۔ لاہور ،اسلام آباد ، راولپنڈی، ملتان بہاولپور ، چکوال ،لکی مروت،مردان سمیت متعدد علاقے بجلی سے محروم ہیں۔

بریک ڈاؤن سے پارلیمنٹ کی بجلی بھی بند، وزیر اعظم کا ارکان اسمبلی کے اعزاز میں ناشتہ ایمر جنسی لائٹس میں کیا گیا،  اسلام آباد کی احتساب عدالت میں بھی اندھیرے چھا گئے ، اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں اسپتالوں میں اندھیرے میں علاج کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان کا چاند دیکھنے کےلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

بریک ڈاؤن کے باعث لاہور ہائیکورٹ میں بھی عدالتی عملے کو کام کرنے میں مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا، جنریٹر سے کام چلایا جا ر ہا ہے ، لوڈ زیادہ ہونے سے کمپیوٹر اور پرنٹرز بند ہو گئے ، واک تھرو گیٹ بھی کام کرنا چھوڑ گئے۔

حکام کی بجلی بحالی کے لیے سر توڑ کوششیں ، کئی علاقوں کی بجلی بحال ہونا شروع ،متعدد شہرون میں اب بھی بجلی غائب ہے ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کراچی ، بلوچستان اور سدرن پنجاب کے علاقے متاثر نہیں ہوئے۔

کراچی میں بجلی کی صورتحال

 شہر قائد میں لوڈ شیڈنگ کب ختم ہوگی ،کے الیکٹرک نے دوبارہ دے دی تاریخ !رمضان کی آمد آمد ہے لیکن کراچی والے اب بھی لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے ہیں دوچار ! کیا مستثنیٰ اور کیا غیر مستثنیٰ سب ہی علاقوں میں بجلی ہے وقفے وقفے سے غائب !

بن قاسم پاور پلانٹ میں خرابی کو دو ہفتے گزر گئے ، لیکن کے الیکٹرک کی ناہلی کے باعث تاحال پاور اسٹیشن بحال نہیں ہوسکا ، جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں 3 سے 5 اور 10 سے 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بن قاسم پاور اسٹیشن کے خراب یونٹ کی بحالی کا کام جاری ہے، جس کے لیے پرزہ ہالینڈ سے لایا جارہا ہے۔ 

پڑھنا مت بھولیں: پی ٹی آئی دھرنے کے پیچھے کرداروں کو بے نقاب کروں گا: نواز شریف 

ترجمان کے مطابق 41 ٹن وزنی پرزہ ہوائی جہاز کے ذریعے آج کراچی پہنچے گا جبکہ پرزے کی تنصیب کے لیے بیرون ملک سے ماہرین بھی بلائے گئے ہیں، پرزے کی تنصیب کا عمل 20 مئی تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق تمام امور کی نگرانی چیف جنریشن اینڈ ٹرانسمیشن افسر کر رہے ہیں۔یونٹ کی بحالی سے بجلی کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔ 

ترجمان کا دعویٰ ہے بن قاسم پاور اسٹیشن کی مرمت کے لیے 20 مئی تک ہوجائے گی