لاہور: نابینا افراد ،محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ملازمین کا دھرنا

لاہور: نابینا افراد ،محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ملازمین کا دھرنا


لاہور (24نیوز)  ایک دن میں 2دھرنے ، کلمہ چوک پر نابینا افراد اورسول سیکریٹریٹ کے باہر محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ملازمین نے دھرنا دے رکھا ہے ۔

کلمہ چوک پر پانچویں روز بھی نابینا افراد کا دھرنا،  تیز آندھی اور بارش بھی مظاہرین کو موقف سے پیچھے نہ ہٹا سکی،احتجاج کے باعث میٹرو بس سروس جزوی طور پر معطل ہے ۔پنجاب حکومت اور نابینا افراد میں ڈیڈ لاک برقرار،  نابینا افراد کا کہنا ہے کہ حکومت سرکاری ملازمتیں دے یا ماہانہ وظیفہ ، مگر تا حال حکومت کی طرف سے مطالبات نہیں مانے جا رہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، تربیلااورگڈو پاور پلانٹس ٹرپ

سول سیکریٹریٹ کے باہر بھی دھر نے کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ملازمین کا کہنا ہے 11سال بعد بھی مستقل نہیں کیا جا رہا ، حکومت جب تک مطالبہ نہیں مانے گی احتجاج ختم نہیں کریں گے ۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔