رن مرید کا ڈرامہ رچانے والا محمد علی تو بہت ہی شرارتی نکلا


(24نیوز) خود کو رن مرید کہنے والا گوجرانوالہ کا محمد علی تو بہت ہی شرارتی نکلا۔ زن مرید ہونے کا ڈرامہ کیا۔ وہ کمال کی ایکٹنگ کی کہ سب کو یقین ہوگیا۔لیکن اصل میں وہ والدین کا خدمت گار ہے۔

والدین توہزاروں مل جاتے ہیں مگر بیوی نہیں ملتی۔یہ ڈائیلاگ بول کر سوشل میڈیا پر شہرت پانے والے گوجرانوالہ کے محمد علی کی اصل حقیقت سامنے آ ہی گئی۔اصل میں وہ والدین کابڑا ہی خدمت گارنکلا۔

یہ بھی پڑھیں: شوہر نے ’رن مریدی‘ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل 
ٹوئنٹی فورنیوز سے گفتگوکرتے ہوئے محمد علی کی والدہ اور والد نے بتایاکہ انکا بیٹا بہت ہی خدمت گارہے۔جب انہیں پتہ چلا کہ محمد علی نے زن مرید ہونے کا ڈرامہ کیا تو انہوں نے اسے بہت ڈانٹا۔جس پر اس نے معافی مانگی, پانچ لاکھ کیا اس کے پاس تو پچاس روپے بھی نہیں ہوتے۔بیوی توخود اسکی بہت خدمت گارہے.
محمد علی کےبھائی کا کہنا تھاکہ اسے بچپن سے ہی ایکٹنگ کا شوق ہے جس کو پوراکرنے کےلئے وہ ایسے ڈرامے کرتا رہتا ہے۔وہ بڑا ہونے کےناطے سب سے زیادہ والدین کی خدمت کرتاہے.

پڑھنا مت بھولیں: 24 نیوز نے سوشل میڈیا کے ’’رن مرید‘‘ کو ڈھونڈ نکالا 
زن مریدہونے کی فنکاری کرنے والے محمد علی کا کہنا ہےکہ اسے ایکٹنگ کاشوق ہے چانس ملے تو وہ بہترین اداکار بن کر ملک کی خدمت کرسکتاہے۔

واضح رہے  محمد علی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کی تھی جس میں اس نے رن مریدی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ رن مریدی پر ایسے ایسے الفاظ کہ جس نے سنا دنگ رہ گیا۔ اگر آپ نے وہ ویڈیو نہیں دیکھی تو اب ملاحظہ فرما لیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔