لاہور میں اورنج لائن ٹرین کے آزمائشی سفر کا افتتاح کردیا گیا


لاہور (24 نیوز) لاہور میں اورنج ٹرین پٹڑی پر چڑھ گئی، منصوبہ جزوی مکمل ہوا ہے۔ تاہم آزمائشی سروس کا آغاز کردیاگیا، وزیراعلیٰ شہبازشریف آزمائشی سفر کے افتتاح کیلئے اسلام پارک اسٹیشن پہنچے اور چینی قونصل جنرل کے ہمراہ لکشمی اسٹیشن تک سفر کیا۔ مشیروزیراعلیٰ خواجہ احمد حسان،چیف سیکرٹری،سی سی پی اواور ڈی آ ئی جی آپریشنز بھی ان کے ساتھ تھے۔

 24 نیوز ذرائع کے مطابق میٹروبس سروس کے بعد میٹرواورنج ٹرین بھی چل پڑی، جدید سہولتوں سے آراستہ ٹرین نے اسلام پارک سے سفرکا آغاز کیا۔ اورنج ٹرین لکشمی چوک سٹیشن پہنچی، جہاں وزیراعلیٰ پنجاب خطاب کررہے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، تربیلااورگڈو پاور پلانٹس ٹرپ

حکومت کی جانب سے ایک اور خوشخبری یہ کی آج اس سفر سے شہری بغیر ٹکٹ لطف اندوز ہوسکیں گے۔ ٹرین ہر آدھے گھنٹے بعد چلے گی، 27.1 کلومیٹر فاصلہ 40منٹ میں طے ہوگا۔ ٹرین کے تقریباً 27 ڈبے ہوں گے، 24 گھنٹے میں سوا دو لاکھ لوگ اس ٹرین میں سفر کریں گے۔

واضح رکھے کہ میٹرو اورنج لائن ٹرین پر156 ارب ڈالر لاگت آئی ہے۔ اس کا سنگ بنیاد تین سال قبل چین کے صدر شی چن پنگ اور سابق وزیراعظم نے رکھا تھا۔

پڑھنا مت بھولئے:  چیئرمین نیب کی قائمہ کمیٹی کے سامنےپیش ہونے سے معذرت

 اورنج ٹرین کے مجموعی طور پر24 اسٹیشن ایلیویٹیڈ (زمین سے اوپر) اور دو زیر زمین ہیں، ٹرین علی ٹاؤن ٹھوکر نیاز بیگ سے شروع ہو کر کینال ویو، وحدت روڈ ، بند روڈ ، سمن آباد، چوبرجی تک زمین کے اوپر جبکہ جی پی او چوک سے زیر زمین لکشمی چوک، ریلوے اسٹیشن، انجینرنگ یونیورسٹی ، شالا مار باغ ، محمود بوٹی، اسلام پارک پہنچے گی، ٹرین کا آخری اسٹیشن ڈیرہ گجراں ہو گا۔

اورنج ٹرین کے آزمائشی سفر کی تاریخ تبدیل کی گئی ہے۔ اس سے قبل 17 مئی کواورنج لائن ٹرین کو آزمائشی طور پر چلایا جانا تھا، آج ٹرین کا آزمائشی سفرڈیرہ گجراں سے شروع ہوکر لکشمی چوک پر اختتام پزیر ہو گا۔  اورنج لائن ٹرین نے اپنا پہلا آزمائشی سفر26 فروری کو کیا تھا۔