سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات کی فہرست تیار، انگریزی کے حروف بھی شامل


اسلام آباد (24 نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کے لیے 330 انتخابی نشانات کی فہرست تیار کر لی۔ حیران کن طور پر انگریزی کے 6 حروف تہجی انتخابی نشانات میں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے بڑا کام ختم کر لیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات میں حصہ لینے کی خواہاں جماعتوں کے لیے انتخابی نشانات کی فہرست مرتب کر لی گئی جو 330 نشانات پر مشتمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زائد المعیاد شناختی کارڈ والے ووٹ ڈال سکیں گے، الیکشن کمیشن نے خوشخبری سنادی 

اس بات الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انگریزی کے چھ حروف کو بھی انتخابی نشانات کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ اے، بی، جی، کے، پی اور ایس انتخابی نشان ہوں گے۔ ممکن ہے کہ یہ نشانات قبول ہوجائیں گے، لیکن جوتے اور چمچے کا کیا ہو گا کیونکہ الیکشن کمیشن نے جوتا اور چمچہ بھی انتخابی نشانات کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

چمچہ اور جوتا سیاست میں جس قدرحقیرسمجھا جاتا ہے، اس کا اندازہ سبھی کو ہے۔ ذرا یہ سوچیے جن سیاسی جماعتوں کو جوتا یا چمچہ نشان الاٹ ہو گا ان کی کس قدرتضحیک ہو گی۔

پڑھنا نہ بھولیں: ن لیگ حکومت کا فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کیلئے 30ویں آئینی ترمیم کا فیصلہ 

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی نشانات رکھنے والی سیاسی جماعتوں کو ان کے حصول کے لیے دوبارہ درخواست دینا ہو گی۔ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو 25 مئی تک درخواستیں جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔

مزید اس ویڈیو میں: