رمضان المبارک کی سحری کھجلا اور پھینی کے بغیر ادھوری


کراچی (24 نیوز) رحمتوں اور برکتوں کے مہینہ رمضان المبارک کی سحری کھجلا اور پھینی کے بغیر ادھوری سمجھی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے ماہ مقدس کی آمد سے پہلے اس لذیذ سوغات کی فروخت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

پورا سال کھجلا پھینی کا انتطار کرنے والوں کا انتظار ختم ہوا۔ رمضان المبارک کی خاص سوغات کھجلا پھینی دکانوں میں سج گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ملک بھر میں پہلا روزہ کل ہوگا 

شہر قائد کے شہری کہتے ہیں کہ رمضان المبارک میں سحری کھجلا اور پھینی کے بغیر ادھوری لگتی ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ کھجلا پھینی کی تیاری کے لیے کئی دن پہلے ہی تیاری شروع کر دی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: ماہ رمضان کی آمد،  تمام بینکوں نے زکوٰۃ کا شیڈول جاری کر دیا 

کھجلہ اور پھینی غذائیت اور ذائقہ سے بھرپور ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ رمضان المبارک میں اسے رغبت سے کھایا جاتا ہے۔