کراچی والوں کیلئے خوشخبری، کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے اضافی بجلی ملے گی

کراچی والوں کیلئے خوشخبری، کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے اضافی بجلی ملے گی


(24 نیوز) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے 150 میگاواٹ اضافی بجلی فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔  50 لاکھ ٹن سے زائد گندم کی خریداری کا ٹارگٹ مقرر کردیا گیا۔

ضرور پڑھیں:ڈالر سستا ہوگیا

 اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کے الیکٹرک کوقومی گرڈ اسٹیشن سے 150 میگاواٹ اضافی بجلی فراہم کرنے کی منظوری دیدی۔ اضافی بجلی کی فراہمی سے کراچی کے صارفین کو لوڈشیڈنگ میں ریلیف ملے گا۔ کے الیکٹرک کو اس وقت بتیس سو میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہے۔

مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اجلاس میں ٹیسکو صارفین کے لیے ایک ارب 80کروڑ روپے سبسڈی کی منظوری بھی دے دی گئی۔ ادھرپاور ڈویژن نے صنعتی صارفین کو دی جانے والی سبسڈی کے 118ارب روپے مانگ لیے۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ وفاق رواں سال 51لاکھ ٹن گندم خریدےگا، گندم کی خریداری کےلیے 158ارب روپےکی ضرورت ہوگی۔۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نےسعودی عرب کےمنصوبےپرٹیکس ختم کرنے کی منظوری بھی دے دی۔  اجلاس میں مختلف وزارتوں اور محکموں کے لیے ضمنی گرانٹس کی منظوری بھی دےدی گئی۔