سمندر میں تیل اور گیس کی دریافت کے حوالے سے اچھی خبر!



کراچی(24نیوز) وفاقی وزیرِ بحری امورعلی زیدی کا کہنا ہے کہ سمندرمیں تیل اورگیس کی دریافت کے حوالے سے اچھی خبرآنے ہی والی ہے۔ پانچ ہزار چارسوچوہترمیٹر تک ڈرلنگ ہوگئی ہے اورساڑھے پانچ ہزارمیٹرتک کھدائی کے بعدتیل اورگیس کی دریافت کا حقیقی تعین ہوگا۔پریشر سگنلز پر بلو آؤٹ پری وینٹرکیپ انسٹال کردیا گیاہے۔

ملک میں تیل و گیس کی ممکنہ دریافت کے حوالے سے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے اپنے جاری کردہ بیان میں واضح کیا ہے کہ ساڑھے5 ہزار میٹر گہرائی تک ڈرلنگ کا عمل جاری رہے گا، 5ہزار 474 میٹر تک ڈرلنگ ہونے پر پریشر سگنل ملا ہے، یہ پریشر مختلف مقامات سے ریلیز ہوا ہے، پریشر سگنلز پر بلو آؤٹ پری وینٹر کیپ انسٹال کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اچھی خبرکی امید ہے، پریشر کی ٹیسٹنگ کاعمل مکمل کرکے دوبارہ ڈرلنگ شروع کردی ہے۔ علی زیدی نے کہا کہ تیل کی دریافت کا حقیقی تعین ساڑھے 5ہزار میٹر ڈرلنگ مکمل ہونے پرہوگا، قوم دعا کرے،ڈرلنگ کا کام زبردست انداز میں ہوا ہے، ڈرلنگ کا کام 60 روز میں مکمل ہونا تھا مگر 120 دن تک پہنچ گیا،آخری چند روز رہ گئے،ہفتہ10 دن تک حتمی نتائج سامنے آجائیں گے.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔