مرد بھی خواتین کے نقش قدم پر چل نکلے

مرد بھی خواتین کے نقش قدم پر چل نکلے


اسلام آباد(24نیوز)اسلام آباد میں مرد حضرات نے عید کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ، خواتین کی طرح اب مرد بھی عید کے تہوار پر بہترین ملبوسات کے لیے برینڈ اور ٹرینڈ کے ساتھ ساتھ چل رہے ہیں۔

رمضان المبارک کا پہلا عشرہ مکمل ہوتے ہی اسلام آباد میں عید کے لیے شاپنگ سیزن بھی شروع ہو گیا ،مختلف شاپنگ مالز میں رش لگ گیا، عید کے خصوصی تہوار پر خواتین کی طرح مرد بھی اپنی شخصیت کو پرکشش بنانے کے لیے خوب جتن کر رہے ہیں ، عید کا جوڑا کہیں رہ نہ جائے اس لیے سب سے پہلے عید کی بھر پور تیاریاں کر رہے ہیں ۔

کرتا شلوار ہو یا واسکوٹ، پینٹ کوٹ ہو یا پھر ٹی شرٹس فیشن میں کیا ان ہے۔ مرد حضرات بھی خوبصورت ملبوسات کی خریداری میں مختلف برانڈز کے بنے فیشن کے مطابق ملبوسات کو ترجیح دے رہے ہیں، کئی حضرات اپنی بیگمات ، والدہ اور بہنوں کی مرضی سے خریداری میں مصروف نظر آئے تو کسی نے اپنی مرضی کے سوٹ کی خریداری کی۔

خریداری کرنے والے کئی مردوں نے زیادہ تر کرتہ شلوار اور واسکٹ کی خریداری کی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer