سادگی کی نئی مثال، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا موٹر سائیکل پر حلقے کا دورہ

سادگی کی نئی مثال، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا موٹر سائیکل پر حلقے کا دورہ


ملتان (24نیوز)  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سادگی کی مثال قائم کردی۔انھوں نے بغیر پروٹوکول کے موٹرسائیکل پر اپنے حلقے کا دورہ کیا۔

پاکستان کے وزیر خارجہ اور قومی اسمبلی کے رکن شاہ محمود قریشی نے تحریک انصاف کے سادگی کے نعرے کو درست ثابت کردیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود  نے اپنے حلقے این اے 156 کا دورہ کیا۔  تنگ  اور ٹوٹی پھوٹی گلیوں کے باوجود انہوں نے موٹر سائیکل پر حلقے کا دورہ کیا۔شہری وزیرخارجہ کو موٹرسائیکل پر دیکھ کر حیران ہوگئے۔ 

شاہ محمود قریشی نے مختلف یونین کونسل کا دورہ کیا جبکہ مختلف تقریبات میں بھی شرکت کی۔ لوگوں کے مسائل سنے اور ان کو حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔