پاکستانی ویلڈر نے پرانے طرز کی نئی گاڑی تیار کرلی

پاکستانی ویلڈر نے پرانے طرز کی نئی گاڑی تیار کرلی


راولپنڈی(24نیوز)راولپنڈی کے رہائشی ذہین ویلڈر نے اپنے ہاتھوں سے پرانے طرز کی نئی گاڑی تیار کر لی۔

مرزا عبدالمجید نے چار سال کے طویل عرصے میں 660 سی سی کار اپنے بیٹوں کی معاونت سے تیار کی۔دنیا کی تاریخ میں دیکھا جائے تو پاکستانی قوم کے معماروں نے مختلف شعبوں میں نام کمایا ایسے ہی ایک حاضر دماغ پاکستانی ویلڈر مرزا عبدالمجید نے جو راولپنڈی شہر کے شہری ہیں نے دیدہ زیب اور پر آسائش کار اپنے ہاتھوں سے تیار کی -

مرزا عبدالمجید کا کہنا ہے کہ میں نے نو ہزار گھنٹے اس پر کام کیا اور لاگت بھی زیادہ آئی ،اگر حکومت سرپرستی کرے تو کم وقت اور کم لاگت سے گاڑیاں تیار کر سکتا ہوں - تعلیم کے ساتھ ساتھ گاڑی کی تیاری میں والد کا ساتھ دیا -خوبصورت کار میں پانچ افراد آسانی سے سفر کر سکتے ہیں - حکومت اگر ایسے ہنر مند افراد کی حوصلہ افزائی کرے تو ملک میں خوشحالی آ سکتی ہے -

اظہر تھراج

Senior Content Writer