اٹلی کی ورلڈ کپ سے چھٹی، اٹالین فٹ بال میں اکھاڑ پچھاڑ شروع

روم (24نیوز) اٹلی کے ورلڈ کپ فٹ بال سے باہر ہونے پر اٹالین فٹ بال فیڈریشن حرکت میں آگئی ،ٹیم کے کپتان بوفون کی ریٹائرمنٹ کے بعد کوچ وینتورا کوان کے عہدے سے ہٹادیا گیا ،ٹیم کے میگاایونٹ سے باہر ہونے پر اٹلی میں سوگ کا سماں ہے۔

اٹلی کی ورلڈ کپ سے چھٹی، اٹالین فٹ بال میں اکھاڑ پچھاڑ شروع
24NewsHD-Italy-football-out


تفصیلات کے مطابق اٹلی کے فیفا ورلڈ کپ میں کوالیفائی نہ کرنے پر اٹالین فٹ بال فیڈریشن نے آپریشن کلین اپ کا فیصلہ کر لیا۔

ٹیم کے ہیڈ کوچ جیان پیئرو وینٹورا کو فوری طور پر ٹیم کوچ کے عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے ، وینٹورا کو 2020تک ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا تاہم ٹیم کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر ان کا معاہدہ فوری ختم کردیا گیا ہے۔

وینتورا سے قبل ٹیم کے کپتان بوفون نے بین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ اٹلی کے سٹار فٹ بالرز ڈی روسی ، چیلینی اور بارزاگلی نے بھی بین الاقوامی فٹ بال کو خیر باد کہہ دیا ہے۔

ضرور پڑھیں:کھراسچ، 18 جون 2019

اٹلی کے فٹ بال ورلڈکپ میں کوالیفائی نہ کر سکنے پر ملک بھر میں سوگ کا سماں ہے ،اٹالین میڈیا نے اپنی ٹیم کے میگا ایونٹ سے باہر ہونے کو قیامت کی نشانی قرار دیا ہے۔