اسلام آباد ہائیکورٹ کامذہبی جماعتوں کو دھرنا ختم کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کامذہبی جماعتوں کو دھرنا ختم کرنے کا حکم


اسلام آباد (24 نیوز): اسلام آباد ہائیکورٹ نے مذہبی جماعتوں کو  فیض آباد  انٹرچینج پر دھرنا ختم کرنے کا حکم دے دیا ، جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خدا کا خوف کریں، نیکی کا کام غلط طریقے سے کیا جائے تو وہ غلط ہوتا ہے عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے دھرنا ختم کردیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ختم نبوت کی شقوں میں ردوبدل کے خلاف کارروائی کے معاملہ پر تحریک لبیک یارسول اللہ کی درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے تحریک لبیک کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ جب معاملہ عدالت میں آگیا تو خدا کا خوف کریں نیکی کا کام غلط طریقے سے کیا جائے تو وہ غلط ہوتا ہے آپ لوگ قانون کی پابندی کریں۔

تحریک لبیک کے وکیل نے راجہ ظفرالحق کمیٹی کی پیش كردہ رپورٹ کو پبلک کرنے کی استدعا کی تو جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہاکہ پٹیشن دهرنا ختم کرنے سے مشروط ہوگی، دھرنے سے بچے، بوڑھے، طالب علم سب متاثر ہو رہےہیں، عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے دھرنا ختم کریں، چیف جسٹس کے بارے میں جو الفاظ استعمال کیے ان پر معافی مانگیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک لبیک کی درخواست پرسماعت29 نومبرتک ملتوی کر دی۔