پیرو نے فیفا فٹ بال ورلڈ کپ2018 میں جگہ بنالی

لیما(24نیوز) پیرو نے نیوزی لینڈ کو دو صفر سےشکست دے کر فیفا ورلڈ کپ فٹ بال 2018 کے لئے کوالیفائی کر لیا ،36 سال بعد دنیائے فٹ بال کے سب سے بڑے میلے کے لئے کوالیفائی کرنے والی پیرو میگاایونٹ کی 32 ویں ٹیم بن گئی،کامیابی پر پیرو کے کھلاڑیوں کا بھر پور جشن۔


تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈکپ کوالیفائیرز کے آخری پلے آف میں پیرو نے نیوزی لینڈ کو دو صفر سے شکست دے کر فٹ بال ورلڈ کپ 2018 کے لئے کوالیفائی کر لیا ، پیرودنیا ئے فٹ بال کے سب سے بڑے ایونٹ کے لئے کوالیفائی کرنے والی 32 ویں ٹیم بن گئی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرے پلے آف میں پیرو نے نیوزی لینڈ کے تیسری مرتبہ ورلڈ کپ فٹ بال میں کوالیفائی کر نے کے خواب چکنا چور کردیئے۔

جیفری سن فارفن نے پیرو کی طرف سے پہلا گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جبکہ کرسٹین رومس نے دوسرا گول کر کے پیرو کو 1982 کے بعد پہلی مرتبہ ورلڈ

کپ فٹ بال میں پہنچا دیا۔

کیوی ٹیم کو شکست دینے کے بعد پیرو کے کھلاڑیوں نے بھر پور جشن منایا۔