70 برس سے مقبوضہ کشمیر پر ایک موقف ہے،پیچھے نہیں ہٹیں گے:پاکستان


اسلام آباد(24 نیوز)ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان 70 برس سے مقبوضہ کشمیر پر ایک موقف اپنائے ہوئے ہے جس پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے اپنی ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کا ایک موقف ہے جس پر وہ 70 برس سے کھڑا ہے اور ہم مقبوضہ کشمیر پر اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

بھارتی اقدامات علاقائی امن کے لیے نقصان دہ ہیں ، پاکستانی افواج خطے میں کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے تین فریق ہیں جن سے بات کیے بغیر اس مسلے کا حل تلاش نہیں کیا جا سکتا ، یہ فریق پاکستان ، بھارت اور کشمیری ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم چین اور سی پیک پر اقتصادی خوشحالی کے لیے کام جاری رکھیں گے ، بھارت کی جانب سے مختلف بیانات میں سی پیک کے خلاف راء کے سیل کی تصدیق ہوتی ہے۔

امریکہ کے ساتھ اتحادی سپورٹ فنڈ پر جامع بات چیت ہوئی ہے ، نتیجہ آنے تک اس پر مزید بات نہیں کرنا چاہتے ، بھارتی اقدامات علاقائی امن کے لیے نقصان دہ ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستانی افواج خطے میں کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔