ڈسکہ میں ظلم کی انتہا، گونگے بہرےبچوں پر بس کنڈیکٹرز کا بدترین تشدد


ڈسکہ (24 نیوز): ڈسکہ میں گونگے بہرے بچوں کو بس کنڈیکٹرز نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے، پولیس حکام نے واقعہ کا  نوٹس لیکر بس کنڈیکٹر کو گرفتار  کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورکے بعد ڈسکہ میں بھی گونگے بہرے بچوں پر تشدد کا  افسوسناک واقعہ سامنے آگیا۔ گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سنٹرسیالکوٹ کی بس میں سمبڑیال جاتے ہوئے کنڈیکٹرزمظہراورمزمل نے طلبا وطالبات کوتشدد کا نشانہ بنایا۔

دونوں کنڈکٹرزنے طلبا کو گالیاں بھی دیں اور طالبات کے بال بھی کھینچے جس سے معذور معصوم طلباخوف وہراس میں مبتلا ہوگئے۔ایک طالبعلم کو تواٹھااٹھا کرادھرادھردھکیلا گیا۔

کنڈیکٹرعرصہ دراز سے طلبا کے ساتھ اس طرح کا سلوک کررہے ہیں۔ معذور بچوں پر تشدد کی خبر 24 پر نشر ہونے  کے بعدایس پی رفعت بخاری نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے  کنڈیکٹرمظہرکو گرفتار کرلیا۔