پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں برطانیہ سے کی جانے والی ۔سرمایہ کاری میں کمی

کراچی( 24نیوز) سیاستدانوں کے خلاف مقدمات کی سماعت اور کاروائیوں میں تیزی، برطانیہ سے پاکستان اسٹاک میں کی جانے والی سرمایہ کاری سے چند ماہ کے دوران اربوں روپے نکل گئے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں برطانیہ سے کی جانے والی ۔سرمایہ کاری میں کمی
24NewsHD-Stock


تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ساڑھے پانچ ماہ کے دوران پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں برطانیہ سے کی جانے والی سرمایہ کاری میں سے مجموعی طور پر 20 ارب 32 کروڑ روپے کا انخلاء ریکارڈ کیا گیا۔

نومبر کے دو ہفتوں کے دوران مارکیٹ میں بیرونی سرمایہ کاری سے مجموعی طور پر 5 ارب 37 کروڑ روپے نکالے گئے، ان میں سے 3 ارب 88 کروڑ روپے برطانیہ سے سرمایہ کاری کرنے والوں کے ہیں،، جون میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں برطانیہ سے کی جانے والی سرمایہ کاری سے 15 ارب روپے کا انخلاء دیکھا گیا۔

اس سے قبل مئی میں برطانیہ سے پاکستان اسٹاک میں 5 ارب 48 کروڑ روپے، اپریل میں 2 ارب 72 کروڑ روپے اور مارچ اور فروری میں 4 ارب 48 کروڑ روپے کی نئی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔