عمران خان کو سینیٹ الیکشن میں شکست کا خوف ہے :احسن اقبال

عمران خان کو سینیٹ الیکشن میں شکست کا خوف ہے :احسن اقبال

اسلام آباد (24نیوز) وزیرداخلہ احسن اقبال عمران خان پر برس پڑےان کا کہنا تھا کہ عمران خان کوسینیٹ انتخابات میں شکست کا خوف ہے۔


تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ایک جماعت مارچ سے پہلے عام انتخابات چاہتی ہے حلقہ بندیوں کے لئے 2سے 3 ماہ درکار ہیں،الیکشن اپنےوقت پرہوں گے 90ء کی دہائی کے فارمولےاب نہیں چل سکتے۔

نوازشریف نے دیانتداری سے بچوں کو احتساب کیلئے پیش کیا،بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کررہا ہے۔ ایک جماعت مارچ سے پہلے عام انتخابات چاہتی ہے جبکہ مزید ان کا کہنا تھا سی پیک کو سبوتاژ کرنے کیلئے دہشت گردی کرائی جارہی ہے

 

واضح رہے کہ وہ لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔